شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کیلئے بائیو میٹرک کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا،شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری سیکرٹ ایکٹ عدالت پیش ہوئے۔
وکیل صفائی علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا ایک ہی بینک اکاؤنٹ ہے، وہ جیل میں ہیں، روز مرہ کے معاملات چلانے کیلئے جوائنٹ اکاؤنٹ کھلوانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل اور سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی بائیو میٹرک کیلئے بینک اسٹاف کو جیل جانا ہے، ان کا ایک ہی بیٹا ہے جو واحد کفیل ہے، سابق وفاقی وزیر کے ملازمین اور وکلاء کو تنخواہیں بھی دینی ہیں۔
وکیل صفائی علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی بیٹی اور بیوی کے ساتھ جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھلوانا چاہتے ہیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔