ڈاکٹر نے ختنے کے دوران شہری کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ ڈالا

Oct 03, 2023 | 12:17:PM
ڈاکٹر نے ختنے کے دوران شہری کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈیرہ غازی خان میں ڈاکٹر نے ختنہ کرتے ہوئے بچے کا نازک عضو ہی کاٹ ڈالا۔

ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ کے دکاندار محمد احمد نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی ڈاکٹر نے ختنے کے دوران اس کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ ڈالا جس سے بچہ پیشاب کی نالی سے بھی محروم ہوگیا ہے، شکایت کےباوجود پولیس ڈاکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی،محمد احمد کے مطابق اس کے ہاں 10 سال بعد بیٹا عبداللہ پیدا ہوا، 18 مارچ کو مقامی ڈاکٹر غلام عباس نے ختنہ کے دوران اس کا نازک حصہ مکمل کاٹ دیا جس کے بعد بچے کو پیشاب کرانے کیلئے بھی نالی لگانی پڑتی ہے۔ 

 بچے کے والد کے مطابق میڈیکل لیگو رپورٹ اور 11 اپریل کو ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ڈاکٹر کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی، الٹا ڈاکٹر اسے ڈراتا اوردھمکاتا ہے، محمد احمد نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ کیا جائے سخت سزاد ی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تیل اور سونے کی قیمت میں نمایاں کمی