6.2 شدت کا زلزلہ،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،نیپال میں 6.2 شدت کا زلزلہ،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا۔
نیپال اور بھارت کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلہ ریاست میگھالیہ کے شمالی گارو پہاڑی علاقوں میں علی الصبح آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ گھر لرز اُٹھے اور عوام خوف زدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔
ریاست میگھالیہ کے بعد ہریانہ،آسام، بنگال اور اترپردیش کے علاقوں میں بھی آفٹرشاکس آئے جن کی شدت 2.5 سے 3.5 کے درمیان تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہریانہ کے روہتک سے 7 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سے ان پانچوں ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا گیا۔
تاحال زلزلے کے جھٹکوں سے جانی اور مالی نقصان سے متعلق کوئی خبر موصول نہیں ہوئی تاہم متاثرہ علاقوں میں ایمبولینسوں کو سائرن بجاتے ہوئے تیزی سے کسی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔
شہریوں میں خوف و ہراس ہے اور اکثریت نے گھر بار چھوڑ کر میدانی اور کھلے علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی شخصیت نےخودکشی کر لی
ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے، زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے، پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔