(احمد منصور) ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ، 25 ریلیف ٹینٹ برآمد ہونے پر ایف آئی آر درج کر دی گئی۔
انٹی کرپشن حکام کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، رہنما پی ٹی آئی کی رہائش گاہ سے امدادی اشیاء برآمد ہوا، چھاپے کے دوران علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ سے 25 ریلیف ٹینٹ برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے دبنگ اعلان کر دیا
اینٹی کرپشن حکام کا مزید کہنا ہے کہ برآمد کیَے گئے ریلیف ٹینٹ پی ڈی ایم اے اور یواین ایچ سی آر کے ہیں، علی امین گنڈا پور کے خلاف اینٹی کرپشن ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے، یو این ایچ سی آر اور پی ڈی ایم اے کے لوگو لگے ٹینٹوں کا ذاتی ملکیت ہونے کا دعوی نہیں کیاجا سکتا۔