شہر اقتدار میں جرائم کی صورتحال ،اعلی پولیس افسران نے سر جوڑ لیے  

Oct 03, 2023 | 19:57:PM

(ویب ڈیسک) آئی جی اسلام آباد نے پولیس کے اعلی  افسران کے ساتھ اہم اجلاس کیا،اجلاس میں شہر اقتدار میں ہونے والے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں 2700 لگے سیف سٹی کیمرے کم پڑ گئے، اجلاس میں مزید 2500 سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجاویز پر غور کیا گیا اور شہر اقتدار میں ہونے والے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ،سی پی او ہیڈ کوارٹرز ،ایس ایس پی آپریشنز سمیت تمام زون کے ایس پیز ،ڈی ایس پیز  نے شرکت کی۔ 

آئی جی اسلام آباد نے تمام ایس پیز کو قبضہ مافیا ،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایات کی، اس کے علاوہ انہوں نے افسران کو اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کرنے کے احکامات دیے۔وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کا برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شہری ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اجلاس میں افسران کو مذہبی اور سیاسی سرگرمیاں کرنے والے عناصر کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات دیے گئے،  آئی جی اسلام آباد کو  گزشتہ نو ماہ میں جرائم کی شرح میں کمی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ 

مزیدخبریں