ٹک ٹاک کا ماہانہ فیس پر مبنی پروگرام متعارف کرانے کا امکان

Oct 03, 2023 | 20:13:PM
 ٹک ٹاک کا ماہانہ فیس پر مبنی پروگرام متعارف کرانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک میں بھی ماہانہ فیس پر مبنی پروگرام متعارف کرائے جانے پر کام جاری، جس سے آپ اشتہارات سے پاک ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے ایکس (ٹوئٹر) میں ماہانہ فیس پر مبنی سبسکرپشن پروگرام متعارف کرایا گیااور پھر میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام کے لیے بھی اسی طرح کا پروگرام پیش کیا گیا،اب معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے بھی سبسکرپشن پروگرام متعارف کرائے جانے پر کام کیا جا رہا ہے،مگر اس پروگرام کے تحت اکاؤنٹ ویریفائیڈ یا نئے فیچرز تک خصوصی رسائی حاصل نہیں ہوگی بلکہ یہ اشتہارات سے پاک ویڈیوز دکھانے کے لیے ہوگا۔

 اینڈرائیڈ اتھارٹی کی جانب سے سب سے پہلے بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے اشتہارات سے پاک سبسکرپشن پلان کی آزمائش شروع کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، خریداروں کے وارے نیارے

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے اس سبسکرپشن پلان کے تحت ماہانہ 4.99 ڈالرز لیے جائیں گے،بعد ازاں کمپنی کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی کہ ایک ملک میں اس پروگرام کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ اس پروگرام کو دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی لاہور نے یوسی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سبسکرپشن پلان کے تحت ٹک ٹاک پر تھرڈ پارٹی اشتہارات کو نہیں دکھایا جائے گا، البتہ کریٹیرز کی مارکیٹنگ مہم پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔