(24نیوز)وہاڑی پولیس کی اہم کامیابی بینک کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار 05کروڑ 31لاکھ 85ہزار 500روپے برآمد جبکہ منشیات کی بڑی کھیپ کے ساتھ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے کی برآمدگی کرکے رقم مدعیان کے حوالے کردی گئی، ڈی پی او وہاڑی عیسٰی خان سکھیرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عسکری کیش وین انڈسٹریل ایریا کراچی سے المیزان بنک کے باہر سے وین ڈرائیور رائے زوہیب حسین وین سیکیورٹی گارڈثاقب علی کی ملی بھگت سے وین معہ کیش لیکر فرار ہو گئے تھے۔
ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے لئے ایس ایچ او لڈن اور سی آئی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی ،جنہوں نے قلیل وقت میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ناصرف مرکزی ملزم کو گرفتار کیا بلکہ اس کے قبضہ سے 05کروڑ 31 لاکھ 85 ہزار 500 روپے برآمد کر کے مدعیان کے حوالے کیا پولیس کو اس آپریشن کے دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود پولیس نے اپنے فرض کو ادا کرتے ہوئے ریکارڈ مدت میں ملزمان کو گرفتار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:شہر اقتدار میں جرائم کی صورتحال ،اعلی پولیس افسران نے سر جوڑ لیے
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ چرس 775 کلو،افیون 38 کلو،ہیروئین 34 کلو جبکہ بھنگ 36 ہزار کلو برآمد بھی کی گئی اس موقع پر آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کو ہار پہہنائے گئے اور پھول نچھاور کئے گئے۔