(اشرف خان) حکومت پاکستان نے سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا، پاکستان نے افغان ٹرانزٹ کی اشیا پر 10 فیصد پروسسنگ فیس عائد کردی۔
افغان ٹرانزٹ اشیا پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کرنے کا ایف بی آر نے ایس آر او 1380 جاری کردیا۔ حکومت نے کچھ اشیا پر پراسسنگ فیس ابھی عائد کی ہے جن میں کنفیکشنریز، چاکلیٹ، جوتے ،مشنری ،بلینکٹ ، ہوم ٹیکسٹائل اور گارمنٹس شامل ہیں۔ حکومت نے افغان ٹرانزٹ پر فیس عائد کرنے کا فیصلہ سمگلنگ کو روکنے کے لئے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی واپسی، شاہد خاقان عباسی کا بڑا بیان سامنے آگیا
ایف بی آر زرائع کے مطابق پابندی ختم ہونے کے باوجود امپورٹ میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے ،گزشتہ سال امپورٹ پر پابندی عائد کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں بےتحاشا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں درآمدات میں 25 فیصد کمی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ مہینوں پہلے ہی پاکستان نے امپورٹ ادائیگیوں پر پابندی ختم کردی تھی۔