(عثمان خان) انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے کا معاملہ, الیکشن کمیشن نے وزارتِ خارجہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عالمی مبصرین کو مدعو کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو خط تحریر کرنے، عام انتخابات کے مشاہدے کیلئے غیر ملکی تنظیموں کی درخواستوں کو فوری طور پر پراسس کرنے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 16اکتوبر کو بین الوزارتی اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ
چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے سیئنر افسران شریک ہوں گے اور عالمی مبصرین کےحوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول وزارت خارجہ، وزرات داخلہ سمیت اداروں سے کی توکل پرسنز تفصیل مانگ لیں، صوبائی سطح پر الیکشن کمیشن کی طرف سے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمیشنر ایڈمن کو چاروں صوبوں میں فوکل پرسن مقرر کیا ہے، الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کے لئے ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دی ہے، ضابطہ اخلاق کو فوری طور پر شائع کرنے کی اجازت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر سے بھی پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما اسمبلی سے باہر
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، کمیشن نے عام انتخابات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ الیکشن سے متعلق تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں۔