جنوبی افریقن کھلاڑی بھارتی شہر کا نام لیتے لڑکھڑاگئے، ویڈیو وائرل

Oct 03, 2023 | 21:36:PM

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقی کھلاڑی بھارتی شہر تھیروننتھاپورم کا نام لینے میں لڑکھڑاگئے، کھلاڑیوں کے لڑکھڑانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم پہنچے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو بھارتی شہر کا نام لینے میں مشکل کا سامنا رہا۔ جنوبی افریقا کےکرکٹرز بھارت کے شہر تھیرووننتھا پورم کا نام بمشکل ہی لے پائے اور کھلاڑیوں کے شہر کا نام لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے پاکستان سے متعلق دل کا بُغض نکال دیا

جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں کیرالہ کے شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہے تاہم اس دوران بیشتر کھلاڑی شہر کا نام نہ پکار سکے جبکہ کئی نے مضحکہ خیز انداز میں نام لیا۔جنوبی افریقی کرکٹرز کیشو مہاراج، ربادا اور لنگی نگیدی درست انداز میں نام لینے میں کامیاب ہوئے لیکن اینرخ کلاسن کئی بار کی کوشش میں بھی نام نہ پکار سکے۔

دوسری جانب کرکٹر کلاسن شہر کا پرانا نام تریوندرم لینے میں کامیاب ہو گئے۔ جمعہ کو بارش کی وجہ سے جنوبی افریقا اور افغانستان کا میچ تھیرووننتھاپورم میں نہیں ہوسکا تھا۔

مزیدخبریں