اسرائیل: میکسیکو کے سابق سفارت کار جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار

کار آندریس رومر جنہیں جنسی جرائم کے متعدد الزامات کا سامنا ہے، غیرملکی میڈیا

Oct 03, 2023 | 22:15:PM

(ویب ڈیسک) میکسیکو کے صدر نے کہا ہے کہ میکسیکو کے مصنف اور سابق سفارت کار آندریس رومر جنہیں جنسی جرائم کے متعدد الزامات کا سامنا ہے، کو اسرائیل میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ رومر کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ رومر کیخلاف الزامات جن کی تعداد کارکنوں کے مطابق تقریبا 60 ہے، فروری 2021ء میں اس وقت شروع ہوئے جب میکسیکن رقاصہ اٹزل سناس نے ان پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت نے کینیڈا کے سفارت کاروں کو واپس جانے کی ڈیڈ لائن دے دی

سان فرانسسکو میں میکسیکو کے 60 سالہ سابق قونصل اور یونیسکو کے خیر سگالی سفیر نے الزام کی پہلے قطعی طور پر تردید کی لیکن انہوں نے بڑھتے ہوئے الزامات کے بعد سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی کہ انہوں نے کام کے بہانے خواتین سے ملنے کے بعد ان کو نامناسب طریقے سے چھوا تھا۔

میکسیکو نے جون 2021ء میں رومر کی ملک بدری کی درخواست کی تھی۔

مزیدخبریں