تیونسی صدر نے 135 ملین ڈالر کی یورپی امداد مسترد کر دی،آخر وجہ کیا بنی؟

Oct 03, 2023 | 22:31:PM

(ویب ڈیسک)تیونس کے صدر قیس سعید نےکہاہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کی جانب سے حال ہی میں بجٹ سپورٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جنگ کے حوالے سے اعلان کردہ امداد کو مسترد کرتا ہے، ہم تعاون قبول کرتے ہیں، احسان یا خیرات نہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جولائی میں دستخط کیے گئے معاہدے میں تونس کو ایک ارب یورو کی اہم امداد شامل ہے،یہ امداد اس کی سست روی کا شکار معیشت میں مدد، ریاست کے عوامی مالیات کو بچانے اور نقل مکانی کے بحران سے زیادہ سختی سے نمٹنے کے لیے ہے۔تونس کے ایوان صدر کے ایک بیان میں قیس سعید نے وزیر خارجہ نبیل عمار کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اور ہمارے عوام ہمدردی نہیں چاہتے ہیں لیکن اگر یہ احترام کے بغیر ہے تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے یورپی یونین کی طرف سے اعلان کردہ امدادی رقم کو مسترد کر دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:ترکیہ میں دہشت گردانہ حملہ،سعودی عرب نے بڑا پیغام جاری کر دیا

مزیدخبریں