جناح گاندھی ٹرافی، چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی بھارتی بورڈ کو دوطرفہ سیریز کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی چودھری ذکاء اشرف نے جناح گاندھی ٹرافی کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دوطرفہ سیریز کی پیشکش کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چودھری ذکاء اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو جناح گاندھی ٹرافی کے تحت دوطرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی، ذکاء اشرف نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کی طرز پر جناح گاندھی ٹرافی کا انعقاد کرنے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر کون؟ جانیے
ذکاء اشرف کے مطابق دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے سال 2012-13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کئی کوششیں کی گئیں تاہم کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلا۔
واضح رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی یا اے سی سی کے ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں۔ 2019 کے بعد پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کوئی ون ڈے مقابلہ نہیں کھیلا گیا ہے، بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 4 سال بعد ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔