(ویب ڈیسک) سابق بھارتی اوپنر بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ بابراعظم اس ورلڈکپ میں 3 یا 4 سنچریاں بنائیں گے۔
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔ ایک انٹرویومیں گوتم گمبھیر نے کہا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے پاس جس طرح کی تکنیک ہے، مجھے لگتا ہے وہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے تین یا چار سنچریاں بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو بڑی پیشکش کر دی
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ 2023 بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں کیلئے شاندار ثابت ہوگا، ہوم گراؤنڈز پر روہت شرما کا ریکارڈ انتہائی شاندار ہے، وہ انڈیا میں 80 میچوں میں 58.42 کی اوسط سے 4148 رنز بنا چکے ہیں، انکے پاس تین یا چار ڈبل سنچریاں بھی ہیں لہذا مجھے یقین ہے کہ وہ واقعی ورلڈ کپ میں کچھ بڑا کرنے کیلئے بے چین ہوں گے۔
واضح رہے کہ گوتم گمبھیر اس سے قبل بھی ورلڈ کپ میں بابراعظم کی پرفارمنس کے حوالے سے پیش گوئی کرچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ بابر اعظم کے پاس وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جس سے وہ ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتے ہیں۔