بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر مکمل پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر مکمل پابندی عائد، کسی کو بھی میڈیا سے بات چیت کے لیے پہلے بورڈ سے اجازت لینا ہو گی۔
بنگلہ دیش نے ورلڈکپ میں تنازعات سے بچنے کے لیے ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر مکمل پابندی عائد کردی۔ میگا ایونٹ کے لیے روانگی سے قبل کپتان شکیب الحسن اور اوپنر تمیم اقبال کے درمیان لفظی گولہ باری ہوئی، جس کے بعد تمیم کو ورلڈکپ سکواڈ سے باہر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں بابراعظم کتنی سینچریاں بنائیں گے؟ گوتم گمبھیر نے بڑی پیشگوئی کر دی
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے مزید کسی تنازع سے بچنے کے لیے بورڈ سٹاف اور کوچز کو ٹیم، پلیئرز یا میگا ایونٹ کے حوالے سے ٹیم کی تیاریوں سے متعلق انٹرویو دینے پر پابندی عائد کردی ہے، ان میں سے کسی کو بھی میڈیا سے بات چیت کے لیے پہلے بورڈ سے اجازت لینا ہوگی۔
واضح رہے کہ بنگال ٹائیگرز ورلڈکپ مہم کا آغاز 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف میچ سے کریں گے۔