(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ ورلڈکپ پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کرینگے ،بغیر پرفارمنس کے سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا ءاشرف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے جب کہ بغیرپرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا، امید ہے بھارتی سرزمین پر بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کاریویو کیا، ٹیم میں تبدیلی نہیں کی کیونکہ کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر مکمل پابندی عائد
ذکا ءاشرف نے ورلڈکپ کے حوالے سے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ٹیم اچھی پرفارمنس دے، بس اتنا چاہتا ہوں اسی بات کو مد نظر رکھ کرکپتان بابر اعظم کی ہر بات مانی، انہیں مکمل اعتماد دیا، اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور یہی وقت کا تقاضا تھا۔
ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ملک میں ہو گی یا باہر، صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے، کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کےساتھ 2 لیگز کی اجازت ہوگی، کھلاڑیوں کو این او سی دینے کا فیصلہ انضمام الحق نہیں چیئرمین کرے گا، بنا پرفارمنس انضمام الحق کا بیٹا قائداعظم سکواڈ میں کیسے آیا، یہ چیف سلیکٹر سے پوچھوں گا۔
اپنی بھارت روانگی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں بھارت کیسے جاسکتا ہوں؟ ہمارے شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کر رہے ہیں۔