فیصل آباد :پی ٹی آئی احتجاج میں حماد اظہر کی اچانک آمد، ویڈیوز وائرل

Oct 03, 2024 | 00:35:AM
فیصل آباد :پی ٹی آئی احتجاج میں حماد اظہر کی اچانک آمد، ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) فیصل آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق اس دوران اچانک سےپی ٹی آئی کے احتجاج میں حماد اظہر پہنچ گئے،کارکنان کے ہمراہ نعرے لگاتے ہوئے حماد اظہر پہنچے تو پولیس بھی ان کی گرفتاری کیلئے فوری پہنچ گئی ، پولیس نے حماد اظہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی کارکنان نے انہیں گھیر لیا اور نعرے لگاتے ہوئے حماد اظہر کو لے کر پولیس سےدور نکل گئے۔