پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

Oct 03, 2024 | 00:51:AM
پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو گیا، صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے۔

نیشنل ای او سی نے پولیو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کر دیں، پاکستان میں رواں سال پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہو گئی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا، خیبرپختونخوا میں رواں سال اب تک پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی ہے، بلوچستان کے ضلع ژوب سے ایک بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے، بلوچستان میں رواں سال اب تک پولیو کیسز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے دو لاپتہ عہدیدار عدالتی بیلف کے ذریعے بازیاب

دوسری جانب فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا کا کہنا ہے کہ 28 اکتوبر سے ملک گیر پولیو مہم شروع کی جارہی ہے، والدین 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔