اسرائیل کو مکمل تباہ کرنے کی تیاری،اگلا حملہ کب ہوگا؟ایران کی وارننگ

Oct 03, 2024 | 09:25:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں کیخلاف جنگی جرائم کی لمبی چارج شیٹ ہے ۔غزہ کا اقصیٰ اسپتال ہو یا پھر الشفا اسپتال ،بے ضمیر اسرائیل فوج نے انسانیت کو پاؤں تلے روندتے ہوئے اِنہیں بھی نشانہ بنایا۔اب اسرائیلی مظالم کے آگے حزب اللہ اور حماس دیوار بن کر کھڑی ہیں ۔اور یہی بات اسرائیل سمیت مغربی قوتوں کو برداشت نہیں ۔اور یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں پہلے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ہلاک کیا گیا۔پھر اِس کے بعد ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا گیا۔جس کے بعد ایران کے لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے حسن نصراللہ کے خون کا بدلہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا۔اور یہی وجہ ہے کہ اب ایران اور اسرائیل میں تعلقات کشیدہ ہوتے چلے جارہے ہیں ۔اور اِن کشیدہ حالات کی ایک وجہ اسرائیل کا لبنان پر فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی حملے بھی ہیں۔

پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ  اب یہ وہ وجوہات ہیں جن پر ایران نے اسرائیل کو رد عمل دیتے ہوئے 200 کے قریب بیلسٹک میزائل داغے ۔جس کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو ایران مزید حملے کرے گا۔اسرائیل پر حملے کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسرائیل کو وارننگ دی ہے۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اللّٰہ کی مدد سے جو اگلی ضرب صیہونی ریاست کو لگائے گی وہ اس سے کہیں زیادہ شدید اور تکلیف دہ ہوگی۔ اب اِِسی طرح ایران پاسداران انقلاب نے حملے بعد اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ یہ حملہ اسعماعیل ہنیہ حسن نصر اللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: