لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر آ گیا

Oct 03, 2024 | 09:28:AM

(کومل اسلم، آئمہ خان) صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار مضر صحت ہے جبکہ کراچی کا فضائی معیار معتدل درجے پر ہے۔

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 217تک جا پہنچا،ٹھوکر نیاز بیگ 272،سید مراتب علی روڈ پر 259ریکارڈ،امریکی قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 247ریکارڈ کی گئی  ، اس کے علاوہ  شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود،ہوائیں تھمنے سے گھٹن بڑھ گئی، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ  جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان  ظاہر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : معروف کھلاڑی کو خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور کے بعد کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 17ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آ گیا جہاں کی فضا میں آلودگی 77 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود ہے ،آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، کم سے کم درجہ حرارت  27.6ڈگری ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

مزیدخبریں