واٹس ایپ صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایک تخمینے کے مطابق پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 5 کروڑ 23 لاکھ سے زائد ہے۔لیکن واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔کیونکہ واٹس ایپ پر اب ہیکنگ کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ایسے واقعات میں ہیکرز نہ صرف سارفین کے دوستوں کو میسیج کر کے رقوم کا مطالبہ کرتے ہیں بلکہ سارفین کے دیگر اکاؤنٹس تک بھی رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔چونکہ رقم کے حوالے سے یہ میسیجز ہمیں اپنے کسی دوست کے نمبر سے ہی ملتے ہیں تو بعض قریبی عزیز یا دوست چھان بین کے بغیر اعتبار کر کے اس دھوکے کی زد میں آ سکتے ہیں، سکیمرز واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے نت نئے حربے استعمال کر رہے ہیں۔
سکیمرز ایسے جعلی واٹس اپ اکاؤنٹس بنانے کی خاطر جو بالکل اصلی دکھائی دیں، اِس کیلئے وہ متاثرین کے قریبی روابط یعنی خاندان کے افراد اور دوستوں کی چوری شدہ پروفائل تصویروں کا استعمال کرتے ہیں۔پھر یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ وہ متاثرین کے دوست یا خاندان کے افراد ہیں، ان جعلی اکاؤنٹس کا استعمال متاثرین کو پیغامات بھیجنے کے لیے کیا جاتا ہے۔پھر یہ سکیمرز ذاتی معلومات یا واٹس ایپ کے تصدیقی کوڈز مانگتے ہیں، جو متاثرین کے اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔اب اِن سکیمرز سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔تو اِس کیلئے ضروری ہے کہ واٹس ایپ پر جو آپ سے رابطہ کرے اس کی شناخت کی تصدیق کے لیے کوئی دوسرا طریقہ بھی استعمال کریں جیسا کہ اس کو جوابی فون کال یا براہ راست رابطہ کر کے تصدیق کی جائے۔حکام کے مطابق ذاتی معلومات یا تصدیقی کوڈز کے کسی بھی پیغام سے ہوشیار رہیں۔ خاص طور پر اگر درخواست غیر متوقع محسوس ہو۔ایسے تمام لنکس پر ک لک کرنے سے بھی ہوشیار رہیں جسے کسی انجان رابطے سے بھیجا گیا ہو۔ایف آئی اے کے مطابق کسی بھی مشکوک اکاؤنٹس یا پیغامات کی اطلاع فوری طور کے سائبر کرائم ونگ کو دی جائے۔
ایف آئی اے کے مطابق اکاؤنٹ کے ہیک ہونے پر سب سے پہلے اس کی رپورٹ کرنی چاہیے۔ پھر کچھ گھنٹوں کے بعد اپنی سم کے ذریعے اس آئی ڈی کو ریکور بھی کیا جا سکتا ہے۔جبکہ واٹس ایپ کے مطابق اپنا پاس ورڈ یا ایس ایم ایس سکیورٹی کوڈ کسی سے بھی شیئر نہ کیا جائے یہاں تک کہ اپنے گھر والوں اور قریبی دوستوں سے بھی اس کو خفیہ رکھیں۔اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ہمیشہ ٹو سٹیپ ویریفیکیشن لگا کے رکھا جائے۔اگر آپ سے کسی دوست یا خاندان کے فرد کی جانب سے بھی رقم مانگنے کا میسیج آئے تو ہمیشہ کال کر کے تصدیق کریں۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں