کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔
سرجانی ٹاؤن میں تنخواہ لے کر گھر جانے والے دو بھائیوں کو ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا، موٹرسائیکل نہ دینے پر فائرنگ کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق ہو گیا۔
مقتول کے بھائی نے سرد خانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے اسلحے کے زور پر ہم سے رقم چھینی،انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، ہم فیکٹری میں کام کرتے ہیں، تنخواہ لے کر گھر جا رہے تھے۔
مقتول کے والد شبیر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دونوں بھائیوں سے 80 ہزار روپے چھینے، علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں روز کا معمول ہے۔