(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ میں فی الحال شادی سے متعلق نہیں سوچ رہی تاہم پہلے کوئی ایساشخص بھی تو ملے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکے۔
باصلاحیت اداکارہ ہاجرہ یامین متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں جن میں جلن، محبت چھوڑ دی میں نے، تیری رضا، اور شناس جیسے ڈرامے شامل ہیں،نجی ٹی وی سے نشرہونے والے ان کے ڈرامے "محبت چھوڑ دی میں نے" کو ناظرین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا،ڈراموں کے ساتھ ساتھ حاجرہ یامین نے فلموں میں بھی ادکاری کے جوہردکھائے ہیں۔
معروف اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ نجی زندگی اور مختلف امور کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا،اس دوران انہوں نے اپنی شادی اور اس سے منسلک منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا۔
حاجرہ یامین نے بتایا کہ فی الحال شادی سے متعلق نہیں سوچ رہی،شادی بعد کی بات ہے، پہلے کوئی ایسا انسان ملے جس کے ساتھ زندگی گزاری جا سکے،وقت کے ساتھ انسان اور چیزیں تبدیل ہو جاتی ہیں اس لیے اب جب کسی مرد سے ملتی ہوں تو ذہن میں پہلا سوال یہی آتا ہے کہ کیا یہ شخص میرے بچوں کے لیے صحیح رہے گا یا نہیں؟
اداکارہ نے واضح کیا کہ فی الحال میں نے شادی کے لیے کسی کو تلاش نہیں کر رکھا لیکن جب کبھی کسی سے ملاقات ہوتی ہے تو فطری طور یہ خیال نہیں آتا کہ سامنے والا اچھا شوہر ثابت ہو گا۔