پرویزالہیٰ کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

Oct 03, 2024 | 10:42:AM

(24نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا۔

 ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کا نام پی سی ایل سے نکال دیا، لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹادی،جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں پر سماعت کی، ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

 چودھری پرویز الہٰی نے پی سی ایل لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
 

مزیدخبریں