(24نیوز)بنگلادیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلالیے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے نئی دہلی،برسلز، کینبرا اور لزبن سے ہائی کمشنروں کو واپس آنےکاحکم دیا ہے۔
خبر ایجنسی کامزیدکہناہےکہ بنگلادیش نےاقوام متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کو بھی واپس بلالیا جبکہ اس سے قبل بنگلادیش لندن سے بھی اپنی ہائی کمشنرکو واپس بلاچکا ہے۔
بنگلادیشی حکام کا بتانا ہے کہ ہائی کمشنروں کو واپس ڈھاکا آنےکاحکم سفارتی عہدوں پرتبدیلیوں کاحصہ ہے۔