سکول اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت

Oct 03, 2024 | 11:11:AM
سکول اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے سکول اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق پنجاب کے سکول اور کالجز بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دیں، محکمہ سکول ایجوکیشن احکامات نہ ماننے والے سکول، کالجز کے خلاف کارروائیاں کرے، ٹولینٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کیا جائے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے نے ٹولینٹن مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، ٹولینٹن مارکیٹ میں نکاسی آب کو متاثر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : دفعہ 144 نافذ

عدالت نے تحریری حکم میں مزید کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رنگ روڑ لاہور کے گردونواح میں درخت لگانے کے حوالے سے میٹنگ کرے۔