شاہ رخ خان کی فلم "جوان" کاجاپانی زبان میں ٹریلر ریلیز

فلم 29 نومبر کو جاپانی سینما گھروں میں ریلیزہوگی، یہ دنیا بھر میں 1148.32 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے

Oct 03, 2024 | 11:11:AM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ  کنگ شاہ رخ خان کی ایکشن  فلم "جوان" کی جاپان میں ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی،فلم کاجاپانی زبان میں ٹریلر بھی ریلیز کردیاگیاہے۔

 شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی فلم "جوان" کا جاپانی زبان میں ٹریلر جاری کیا جس کے ساتھ  ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا۔

بالی ووڈ کے کنگ نے اپنے جاپانی مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک آتش گیر اور ایکشن سے بھرپور ایڈونچر کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ اب "جوان"جاپان میں اپنا راستہ بنا رہا ہے۔

 اُنہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم "جوان" اگلے ماہ 29 نومبر کو جاپان کے سینما گھروں میں آرہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم "جوان" نے بھارت میں 761.98 کروڑ روپے اور بین الاقوامی سطح پر 386.34 کروڑ روپے کمائے ، شاہ رخ خان کی یہ فلم  مجموعی طور پر دنیا بھر میں 1148.32 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے، فلم کی پروڈکشن گوری خان اور گورو ورما نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے کی ہے جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ نینتھارا، وجے سیتھوپتی، دیپیکا پڈوکون، پریامانی اور سانیا ملہوترا بھی اہم کرداروں میں نظر آئے جبکہ فلم کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر اٹلی کمار نے کی ہے۔
 

مزیدخبریں