آئینی ترامیم کیخلاف بھرپور مزاحمت کرینگے ، اسلام آباد کی وکلاء تنظیموں کا اعلان

Oct 03, 2024 | 15:58:PM
آئینی ترامیم کیخلاف بھرپور مزاحمت کرینگے ، اسلام آباد کی وکلاء تنظیموں کا اعلان
کیپشن: وکلا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے حکومت کے مجوزہ آئینی پیکیج  کو مسترد کرتے ہوئے مزاحمت کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد کی وکلاء تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف 7 اکتوبر کو دن 11 بجے آل پاکستان وکلاء کنونشن کرانے کا اعلان بھی کیا ہے،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد بار کونسل کے صدر علیم عباسی نے کہا کہ مخصوص شخصیات کیلئے مخصوص سیاسی جماعتیں بدنیتی پر مبنی ترامیم کر رہی ہیں ۔

علیم عباسی  کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو 6 ججز کا خط پسند نہیں آیا تو ان کو ٹھکانے لگانے کیلئے ترامیم کی جا رہی ہیں، ہم اس کیخلاف بھرپور مزاحمت کریںگے،انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی درخواست واپس لینے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار اسٹیک ہولڈر نہیں تو کیوں نظرثانی دائر کر رہی ہے۔