(روزینہ علی)پیپلز پارٹی نے 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے اسرائیل مخالف احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے اسرائیل مخالف احتجاج میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے خواتین اور بچوں کو شہید کیا جارہا ہے، صورتحال پر پورے پاکستان کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کےرہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اسرائیلی جارحیت کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے خواتین اور بچوں کو شہید کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال پر پورے پاکستان کو ایک پیج پر ہوناچاہیے، 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کےاحتجاج مین شریک ہوں گے، اسرائیل جو کچھ کررہا ہےاس پر دنیا میں کسی کو فرق نہیں پڑھ رہا۔
ضرورپڑھیں:سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلمانوں کی زمین پر قبضے کےلیے اسرائیل نےسازش کی، اسرائیل کو عالمی حقوق کی پرواہ نہیں ہے، موبائل فونز کو پیجر میں تبدیل کرکے پھاڑا جارہا ہے، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کا غزہ کے لیے مشترکہ طور پر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے پوری قوم سے متحد ہونے کی اپیل کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلاول بھٹو اور ان کی ٹیم سے ملاقات ہوئی،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پوری دنیا میں سوالیہ نشان ہے کہ جنگ کی طرف تو نہیں جارہے، بدقسمتی سے اسرائیل کو روکنے والا کوئی نہیں۔سن نصر اللہ کو شہید کیاگیا اس وقت یو این اجلاس چل رہا تھا، 7 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ایک سال ہوجائے گا، اسرائیل مسلسل غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔