پنجابی گلوکار گرو رندھاوا نے صباقمرکوپسندیدہ اداکارہ قرار دےدیا 

صباقمرٹیلنٹڈ اداکارہ، ہر پراجیکٹ بہترین ہوتا ہے،ایک گانے میں ساتھ کام بھی کیا تھا

Oct 03, 2024 | 16:16:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف پنجابی گلوکار گرو رندھاوا نے صباقمرکواپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں گرو رندھاوا اپنی نئی آنے والی فلم "شاہکوٹ" کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے وہ مختلف انٹرویوز بھی دے رہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ اُنہیں پاکستانی اداکاراؤں میں کون سب سے زیادہ پسند ہیں؟اس سوال کے جواب میں گرو رندھاوا نے کہا کہ اگر میں پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے صبا قمر بہت زیادہ پسند ہیں، وہ ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں جبکہ اُن کا ہر پراجیکٹ بھی بہترین ہوتا ہے۔

گرو رندھاوا نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر صبا قمر کا کام دیکھا ہوا ہے کیونکہ ہم نے بالی ووڈ فلم "ہندی میڈیم"کے گانے "سوٹ سوٹ کردہ"میں ساتھ کام کیا تھا۔

بھارتی گلوکارنے صبا قمرسے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ میں صباقمر سے کہوں گا کہ آپ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں تو اب آپ میری فلم کی تشہر کریں۔

واضح رہے کہ گلوکار گرو رندھاوا کی نئی فلم "شاہکوٹ"رواں ماہ 4 تاریخ کو ریلیز ہورہی ہے۔

 

 

 

 

مزیدخبریں