پی ٹی آئی کا کل اسلام آباد میں احتجاج، قائد اعظم یونیورسٹی میں عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کل اسلام آباد میں ممکنہ دھرنا و احتجاج کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج 3اکتوبر کو بسیں 4بجے آخری بار روانہ ہوں گی اس کے بعد کوئی بھی بس طلبا کو گھروں کو ڈراپ کرنے کیلئے نہیں جائے گی اور ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ اور کل 4 اکتوبر کوئی بھی بس یونیورسٹی سے نہیں نکلے گی اور یونیورسٹی میں تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔