ڈالر انٹر بینک میں مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا

Oct 03, 2024 | 17:35:PM

(اشرف ملک) آئی ایم ایف سے قرض منظوری اور پہلی قسط موصول ہونے کے بعد  روپے کی قدر میں کچھ بہتری آئی لیکن اب پھر سے ڈالر نے پر تولنے شروع کر دیئے ہیں ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا  ہوگیا ہے ، ڈالر 277.64  روپے سے بڑھ کر 277.74 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی دیکھی گئی ہے ، آج کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 279.86 روپے  پر بند ہوا، یورو 63 پیسے سستا ہوکر 307.72 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 3.09 روپے سستا ہوکر 367.16 روپے ،یو اے ای درہم 9 پیسے بڑھ کر 76.17 روپے پرپہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 8 پیسے بڑھ کر 74.36  روپے کا ہوگیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو گزشتہ روز کے برعکس آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا  تیزی پر اختتام  ہوا ہے ،سٹاک مارکیٹ نیا سنگ میل عبور کر گیا100 انڈیکس 754 پوانٹس کا اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 82ہزار 721کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ،ؤآج 16 ارب روپے مالیت کے 31 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

مزیدخبریں