اسلام آباد ہائیکورٹ: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست خارج

Oct 03, 2024 | 18:05:PM

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی، عدالت نے آج صبح دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ درخواست گزار اکمل خان باری نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں