آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

Oct 03, 2024 | 19:20:PM

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ  نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری  کر دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی درخواست متفقہ طو پر منظور کی جاتی ہے،صدارتی ریفرنس پر 17 مئی 2022 کا اکثریتی فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،بہترین طریقے سے کیس چلانے پر وکلاء کے رویے کو سراہتے ہیں،علی ظفر کو سراہا جاتا ہے جنہوں نے موکل کے بائیکاٹ کے باوجود عدالتی معاون بننا قبول کیا، آرٹیکل 63 اے نظرثانی درخواست پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

مزیدخبریں