جی پی فنڈ اور کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت نے جی پی فنڈ اور کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ کیلئے منافع کی شرح میں کمی کردی، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2023-24 کے جی پی فنڈ اور کنٹری پرو ویڈنٹ فنڈ کے شرح منافع میں 0.25 فیصد کی کمی کردی، جی پی فنڈ اور کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ کیلئے منافع کی شرح 13.97 فیصد سالانہ مقرر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2024-25 کیلئے دیت کی رقم میں 13 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ، مجموعی حجم کہاں تک پہنچ گیا؟
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ وزارت ریلوے اور وزارت دفاع کے زیر کنٹرول مختلف پروویڈنٹ فنڈز میں موجود بیلنس پر عائد شرح منافع کے بارے میں یہ وزارتیں الگ سے ضروری ہدایات جاری کریں گی۔