گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم شام/رات میں چترال، دیر، کوہستان اورسوات میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔
ادھرپنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو45، موہنجو دڑو43،سبی، بہاولنگر، شہید بینظیر آباد اور پڈعیدن میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کا پھر سے روپے پر وار، نئی قیمت سامنے آ گئی