(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کی کال پر پولیس نے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سے منسوب 63 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا،گرفتاریاں بھارہ کہو اور گردو نواح سے کی گئی ہیں،گرفتار افراد سے آہنی ڈنڈے،پتھر اور کنچے برآمد کر لئے گئے ہیں ،گرفتار افغانیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے،وزیر داخلہ کی اسلام آباد پولیس کو کریک ڈاون تیز کرنے کی ہدایت دے دی،آج رات اسلام آباد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گی۔