زیادتی کے بعد قتل ہونے والی جونیر ڈاکٹر کا مجسمہ نصب کرنے پر ہنگامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بھارتی ریاست کولکتہ کے آرجے کار کالج کے باغ میں نصب مجسمے کی کیفیت انتہائی شرم ناک ہے۔
بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے آر جے کار کالج میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی جونیر ڈاکٹر کا مجسمہ کالج کے گارڈن میں نصب کیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔
کولکتہ کے کالج میں جونیر ڈاکٹر کو 9 اگست کی شب زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ کالج کے باغ میں مقتول جونیر ڈاکٹر کا جو مجسمہ نصب کیا گیا ہے اس میں اس مظلوم ڈاکٹر کو زیادتی کی حالت میں شور مچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے,سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اس مجسمے کے حوالے سے انتہائی شدید ردِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کالج کی حدود سے یہ مجسمہ فوری طور پر نکال کر پھینک دیا جائے۔