ڈاکٹر ذاکر نائیک کا بچیوں کو شیلڈ دینے سے انکار، حقیقت سامنے آگئی

Oct 03, 2024 | 22:23:PM

(ویب ڈیسک ) ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جانب سے یتیم بچیوں کو شیلڈز دینے سے انکار کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ مبلغِ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران اچانک سٹیج سے اٹھ کر چلے گئے، سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ یتیم خانے کی بچیوں کو شیلڈز دینا تھیں مگر ڈاکٹر نائیک یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ بچیاں نامحرم ہیں لیکن معاملہ کچھ اور ہے۔

نجی ویب سائیٹ نے ایک صحافی کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان سوئیٹ ہوم بلایا گیا،وہاں انہوں نے سوالوں کے جواب دیے، اس دوران اُن کے جانے کا وقت ہوگیا کیونکہ وہ کہیں اور بھی مدعو تھے،ایسے میں منتظمین نے بچیوں کو شیلڈز دینے کے لیے بلایا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک معذرت کرکے چل دیے کہ اب انہیں کہیں اور پروگرام میں شریک ہونا ہے،ان کے چلے جانے کو سوشل میڈیا پر مختلف انداز سے پیش کیا گیا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ انہیں اس طور نہیں جانا چاہیے تھا۔ کسی نے کہا کہ بچیوں کے معاملے میں نامحرم کی بات عجیب لگتی ہے،کچھ لوگوں نے اِسے سراہا اور بعض بدخواہوں نے اِسے بنیاد بناکر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر نکتہ چینی کہ اُنہیں یوں نہیں جانا چاہیے تھا۔

مزیدخبریں