بیرسٹر علی ظفر کو عدالتی معاون بننا مہنگا پڑگیا،پارٹی ارکان کی تنقید

Oct 03, 2024 | 22:24:PM

(طیب سیف)سپریم کورٹ میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے بعد عدالتی معاون بننا علی ظفر کو مہنگا پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق علی ظفر کے عدالتی معاون بننے پر پارٹی ارکان برہم ہو گئے،‏پارٹی ارکان نے وٹس ایپ گروپ میں علی ظفر پر شدید تنقیدکی،ذرائع کاکہنا ہے کہ ‏علی ظفر نے عدالتی معاون مقرر ہونے پر وضاحت پیش کر دی۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ ‏بانی تحریک انصاف نے جو کہا اس پر عمل کیا،اراکین کی رائے تھی کہ بایئکاٹ کے بعد علی ظفر کو سپریم کورٹ میں نہیں ٹھہرنا چاہئے تھا،بایئکاٹ کا مطلب بایئکاٹ ،عدالت کی معاونت بھی قبول نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں