(عثمان خان)پنجاب میں انتخابی عذرداریوں کیلئے الیکشن کمیشن نے 8ٹربیونلز تشکیل دے دیئے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 8 الیکشن ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں ،الیکشن ٹربیونلز میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز کو شامل کیا گیا ہے ،حاضر سروس ججز کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مشاورت کی گئی، شیخوپورہ، ننکانہ، سیالکوٹ، وزیرآباد اور لاہور کے چند حلقوں کے لیے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل ٹربیونل تشکیل دیا گیا ہے ،لاہور کے دیگر حلقوں کے لیے جسٹس ریٹائرڈ رانا زاہد محمود پر مشتمل ٹربیونل تشکیل پایا ہے ۔
چنیوٹ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور حافظ آباد کے لیے جسٹس محمد اقبال چودھری پر مشتمل ٹربیونل تشکیل دیا گیا ہے ،قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاک پتن اور وہاڑی کے لیے جسٹس انور حسین پر مشتمل ٹربیونل تشکیل دیا گیا ہے ،گجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، اور نارووال کے لیے جسٹس ریٹائرڈ محمود مقبول باجواہ پر مشتمل ٹریبیونل تشکیل دیا گیا ہے ، ملتان، خانیوال، ڈی جی خان، تونسہ، راجن پور، کوٹ ادو اور لیہ کے لیے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر مشتمل ٹربیونل تشکیل ،بہاولپور، بہاول نگر، رحیم یار خان، لودھراں اور مظفرگڑھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ظفر اقبال پر مشتمل ٹریبیونل تشکیل ،
راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، مری اور چکوال کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچہ پر مشتمل ٹربیونل تشکیل دیا گیا ہے ۔