(وسیم احمد )آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،117 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بناسکی، نیلکشیکا سلوا22اور وشمی گونارتنے20رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی ،پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 جبکہ فاطمہ ثناء، عمائمہ سہیل اور نشرہ سندھو نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب پاکستانی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ انجری کا شکار ہوگیں ،ڈیانا بیگ کی دائیں ٹانگ کے پٹھے میں کچھاؤ آیا جس کے باعث وہ صرف اوور کا ایک بال ہی کر سکیں،پاکستانی ڈاکٹر اور فزیو نے ڈیانا بیگ کا چیک اپ کیا،ڈیانا بیگ کو آرام کا مشورہ دیا گیا ۔