خفیہ کیمرہ ڈھونڈنے کا آسان طریقہ

Sep 03, 2021 | 00:01:AM
خفیہ کیمرہ ڈھونڈنے کا آسان طریقہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی میڈیا  کی ایک رپورٹ کے مطابق ہوٹلوں کے کمروں یا کرائے کے گھروں میں خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنائے جانے کے واقعات آئے روز لوگوں کے ساتھ پیش آتے رہتے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق  ایک سابق ہیکر نے ہوٹل کے کمروں میں موجود خفیہ کیمرے کو تلاش کرنے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے آپ ہوٹل میں قیام کے دوران خود کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔اس نے بتایا کہ آئندہ آپ جب کبھی ہوٹل کے کمرے یا کرائے کے گھر میں جائیں تو ایک فلیش لائٹ لے کر پورے کمرے اور اس میں پڑی مختلف چیزوں کا بغور جائزہ لیں۔جس جگہ خفیہ کیمرا چھپایا گیا ہو گا، وہاں فلیش لائٹ پڑنے سے کیمرا چمک اٹھے گا اوراس سے نیلے رنگ کی روشنی آپ کو نظر آ ئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شُکلا کی اچانک موت سےمعروف بالی وڈ اداکارہ حواس کھو بیٹھیں

ہیکر کا مزید کہنا تھا کہ کیمرے کے لینز روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔ جب ان پر روشنی پڑتی ہے تو منعکس ہو کرآنے والی نیلگوں روشنی آپ کو نظر آتی ہے۔بیڈ کے ساتھ ٹیبل پر موجود  گھڑی میں خفیہ کیمرہ نصب ہو سکتا ہے لہذا فلیش لائٹ سے آپ اسے تلاش کر سکتے ہیں۔ بستر کے اوپر موجود فائر الارم میں بھی خفیہ کیمرہ چھپایا جا سکتا ہے جب کہ روشن دانوں اور کھڑکیوں میں بھی یہ اکثر چھپایا جاتا ہے۔