شاہ محمود قریشی سے آسڑین ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

Sep 03, 2021 | 00:44:AM
شاہ محمود قریشی سے آسڑین ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آسٹرین ہم منصب الیگزینڈر شیلنبرگ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم، سیاحت اور کلچر کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
شاہ محمود قریشی نے آسٹریا کے وزیر خارجہ کو افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا حامی ہے۔
آسٹریا کی وزیر خارجہ نے کابل سے آسٹرین شہریوں کے انخلا میں ،پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معاونت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان:پنجشیر میں باغی کمانڈر خالد جان طالبان کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے