افغانستان:اہم اجلاس طلب۔۔۔۔ حکومت سازی کا امکان

Sep 03, 2021 | 10:32:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)، افغانستان میں حکومت سازی کے لیے طالبان نے آج بعد نماز جمعہ کابل میں اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں سربراہ حکومت اور کابینہ کے فیصلے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے امریکا کی واپسی کےبعد آج افغان حکومت بنائے جانے کا امکان ہے،ملا ہیبت ﷲ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر اور ملا غنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنانے کا امکان ہے جبکہ شیر محمد عباس ستانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ملا ضعیف کو پاکستان میں دوبارہ سفیر نامزد کیا جاسکتا ہے، ذبیح ﷲ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے،طالبان حکومت میں عبدﷲ عبدﷲ، حامد کرزئی اور گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      امریکہ کی مختلف ریاستیں شدید طوفان کی زد میں:48افراد جان کی بازی ہار گئے

مزیدخبریں