سپیشل برانچ میں بھرتی کا لالچ دینے والا 17سالہ نوجوان گرفتار

Sep 03, 2021 | 10:57:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) حیدر آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی ، اسپیشل برانچ کے نام پر بھرتی کا لالچ دینے والے بدین کے رہائشی 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے پولیس افسر کے نام سے فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا رکھی تھی ،ملزم نے اے ایس پی سٹی حیدرآباد علینہ راجپر کے نام سے  فیس بک پر آئی ڈی بنا رکھی تھی، سیکرٹ برانچ اور کرائم برانچ کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے، چیف سیکریٹری کے نام سے جعلی آرڈر بھی اس گروپ میں بھیجے جاتے اور گروپ میں شامل لوگوں کو مرعوب کیا جاتاتھا۔

خیال رہےشکایت کنندہ اے ایس پی علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو پتا لگانا چاہیے کہ ملزم نے کتنے پیسے لیے، سم کس نام سے خریدی اور یہ پیج کس کے ایما پر بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:    ہم طالبان حکومت تسلیم نہیں کرینگے، برطانوی وزیر خارجہ

مزیدخبریں