بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کیسے ہوئی ۔۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآ گئی

Sep 03, 2021 | 12:38:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز انتقال کر نے والے معروف اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سدھارتھ شکلا کو گزشتہ روز اچانک پڑنے والے دل کے دورے کے باعث فوراً ممبئی کے کوپر ہسپتال لے جایا گیا۔ اداکار کی بہن، بہنوئی، کزن اور تین دوست انہیں ایمبولینس میں ہسپتال لے کر پہنچے۔ جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مردہ قرار دے دیاتھا۔
 ڈاکٹرز کے مطابق سدھارتھ شکلا کی موت میں کوئی غلط کام نہیں ہوا یعنی اداکار کی موت کسی سازش کا نتیجہ نہیں تھی۔ سب سے اہم بات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کوئی اندرونی یا بیرونی چوٹ کے نشان نہیں ملے۔ پولیس حکام کے مطابق چونکہ لاش کو ڈائریکٹ ہسپتال لایا گیا تھا اس لئے ڈبل چیک کئے جارہے ہیں۔
اداکار سدھارتھ شکلا کے پوسٹ مارٹم کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے اور پولیس کے سامنے اداکار کی لاش کا دوبارہ معائنہ کیا گیا چونکہ یہ کیس حساس ہے اور سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سابقہ تجربے سے سبق لیتے ہوئے پولیس کوئی چانس نہیں لینا چاہتی تھی لہذا ہر چیز کی ویڈیو گرافی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سے بدسلوکی ۔۔ ٰ ٰ6 ملزموں کانام ۔۔ کس نے کیا حرکت کی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
 دوسری جانب اداکار سدھارتھ شکلا کی فیملی نے بھی ابھی تک کسی قسم کے شک و شبہ کا اظہار نہیں کیا۔ یہاں تک کہ پولیس نے بھی اداکار کی موت کے حوالے سے کسی پر شک نہیں کیا ہے۔
 پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز کی جانب سے کوئی حتمی رائے نہیں دی گئی۔ ابھی تمام رپورٹس زیرالتوا ہیں اور کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔ اداکار کی موت کے حوالے سے ایک ہسٹوپیتھولوجی مطالعہ اور سی اے (کیمیکل تجزیاتی ) رپورٹ اداکار کی ”موت کی وجہ“ پر روشنی ڈالے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو پیرالمپکس، پاکستان کے حیدرعلی نے تاریخ رقم کردی

مزیدخبریں