امریکا۔۔طوفان سے 48 ہلاکتیں ۔۔ ہزاروں افراد بے گھر

Sep 03, 2021 | 13:06:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں آنے والے خطرناک طوفان آئیڈا کی تباہ کاریوں سے مختلف ریاستوں میں سیلابی صورت حال کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طوفان آئیڈا کے نتیجے میں ہونے والی بارش کے بعد بننے والی سیلابی صورت حال اور مختلف حادثات میں نیویارک میں 15، نیو جرسی میں 23، پنسلوانیا میں 5، لوزیانا میں 3،کنیٹی کٹ اور میری لینڈ میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

 امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ 6 ریاستوں میں حالیہ طوفان اور شدید بارشوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، انتہائی خراب موسم کے باعث ائیرپورٹس کھلے ہونے کے باوجود سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑ یں۔
اطلاعات کے مطابق نیویارک کے علاقے کوئنز میں تہہ خانوں میں پانی بھرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے، ریاست میں طوفان سے ہلاک افراد میں 2 سال سے 86 برس کے لوگ شامل ہیں، صورت حال اس قدر خراب ہے کہ نیویارک شہر میں پہلی بار فلیش فلڈ ایمرجنسی لگانا پڑی۔


 نیوجرسی اور پنسلوانیا میں دریاو¿ں کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس سے قریبی آبادی کو مزید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث میساچوسٹس اور رہوڈ آئی لینڈ بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ فلاڈلفیا میں مرکزی شاہراہ کا ایک حصہ پانی میں ڈوبنے کے سبب شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔


نیویارک میں چند ہی گھنٹوں میں آدھے فٹ سے زیادہ بارش ہوئی جس کے سبب گلیاں اور ریلوے اسٹیشنوں کے پلیٹ فارم دریا کا منظر پیش کرنے لگے، نیویارک کے علاقے کوئنز کے بعض حصوں میں فلیٹس کی پہلی منزل پرگھٹنوں تک پانی کھڑا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

Flooding in 28th St Station NYC!!! And everyone is taking videos!!!!#OnlyInNYC pic.twitter.com/eV2QlALEno

مزیدخبریں