کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا،کاٹن جنرز فورم چئیرمین احسان الحق

Sep 03, 2021 | 13:39:PM
 کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا،کاٹن جنرز فورم چئیرمین احسان الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کاٹن جنرز فورم چئیرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل نہ ہونے کے باعث پیداواری ہدف کم کیا گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق احسان الحق چیئرمیں کاٹن جننرز فورم نے کہا ہے کہ  کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا،رواں سیزن کپاس کی پیداوار ہدف سے 19.5 فیصد کم ہوگی،کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی نے رواں سال کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 84 لاکھ 60 ہزار کردیا ہے،کپاس کی پیداوار کا ابتدائی ہدف 1 کروڑ 5 لاکھ بیلز مقرر کیا گیا تھا۔

احسان الحق نے مزید کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کو رواں سال 70 سے 75 لاکھ روئی کی بیلز درآمد کرنا پڑیں گی،پنجاب میں فی من روئی 300 روپے تک کمی سے 14200 روپے ہوگئی ،سندھ میں فی من کپاس 200 روپے کمی سے 14 ہزار روپے پر آگئی ،واضح رہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں مندی کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    افغانستان کا فضائی آپریشن آج سے بحال ہونے کی توقع