(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے اور بلدیاتی انتخابات کے چیلنج کے پش نظر سیاسی اور حکومتی امور پر اہم اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ سمیت وفاقی وزرا شریک ہونگے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے لئے وفاق کی کور کمیٹی کی طرز پر ایپکس کمیٹی تشکیل دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیاسی قیادت اور حکومتی شخصیات پر مشتمل ایپکس کمیٹی کے ممبران کا تقرر اور ایجنڈہ طے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کے وار تیز۔۔ پنجاب میں ایک مرتبہ پھر سکول بند کرنے کا فیصلہ